کترینہ کیف کی ہمشکل یہ خاتون کون ہیں؟

سوشل میڈیا پر آئے دن اداکاروں اور دیگر سلیبریٹیز کے ہمشکل وائرل ہوتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ آنکھ یقین نہیں کر پاتی۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بھی ہمشکل کے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ ماڈل و اداکارہ علینہ رائے کا تعلق ممبئی سے ہے جنہیں صارفین کترینہ سے ملاتے ہیں۔

علینہ رائے کی پہلی بار کترینہ سے مماثلت رکھتی تصاویر تقریباً تین برس قبل منظر عام پر آئی تھیں اور اب ان کی تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں علینہ رائے نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کترینہ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

علینہ رائے کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا میں کیٹ جیسی دکھائی دیتی ہوں، جب مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں تو ان سے بہت سے لوگوں کو منسلک کرلیتے ہیں۔ امید ہے آئندہ کچھ سالوں میں میں اپنی پہچان بنالوں گی۔‘

تاہم علینہ رائے کی تصاویر پر مداحوں نے اپنے خیال کا اظہار کیا اور انہیں کترینہ کی ہمشکل قرار دیا۔