سچ بات یہ ہے کہ صحت سب سے بڑی نعمت ہے: منشا پاشا

کراچی: اداکارہ منشا پاشا صحت یابی کے بعد کام پر واپس آگئیں، مداحوں نے انہیں دوبارہ کام شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منشا پاشا نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ وہ 10 روز سے شدید علیل ہیں مگر انہوں نے بیماری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔اب اداکارہ نے بتایا کہ وہ صحت یاب ہوچکی ہیں اور انہوں نے شوٹنگ بھی شروع کردی۔منشا پاشا نے انسٹاگرام پر گلابی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے صحت یابی کے بعد کام کا آغاز کردیا۔

اداکارہ نے صحت یابی پر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سچ بات یہ ہے کہ صحت سب سے بڑی نعمت ہے ۔اداکارہ کی جانب سے صحت یابی کی پوسٹ کرنے پر ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں دوبارہ کام شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔