اکشے کمار کی والدہ انتقال کرگئیں

بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا انتقال کرگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی ہے۔ اکشے کمار کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ’وہ میرے وجود کا لازمی جزو تھیں، آج میں اپنے وجود میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری والدہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں۔‘

بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی دعاؤں پر ان کا شکریہ بھی اداکیا۔ اکشے کمار کی والدہ کو گزشتہ جمعہ کو ممبئی کے ہیرا نندی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔