تامل اداکار نے امیتابھ بچن کو زارو قطار رلادیا

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن تامل اداکار کا گانا سن کر زارو قطار روپڑے۔ بھارتی اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں، کبھی بھی کوئی پیغام دینا ہو یا اپنے جذبات کا اظہار بگ بی ٹوئٹر یا بلاگ پیج پر فوراً اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کے ساتھ تاثرات شئیر کرتے ہیں تاہم چند روز قبل امیتابھ بچن مشہور تامل اداکار سوریا کی فلم کا گانا سن کر زار و قطار روپڑے اور سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں انتہائی جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تامل فلم کا گانا دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پایا، وہ لمحہ میں یہاں بیان تو نہیں کرسکتا تاہم اس گانے نے مجھے زار قطار رونے پر مجبور کردیا اور میری آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب امڈ آیا، یہ باپ اور بیٹے کے درمیان جذبات اور احسسات کی ترجمانی کرتا ہے۔

امیتابھ بچن کو تامل اداکار سوریا کی فلم کے گانے نے اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے گانے کا ترجمہ بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔