پاکستان نیوی کی یوم بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم’’سرخرو‘‘ریلیز

: پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ ریلیز کردی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ڈاکیوفلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ 4 مارچ 2019 کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔
ڈاکیوفلم ’’سرخرو‘‘ میں پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔