شہروز اور سائرہ کی بیٹی کی آیۃ الکرسی پڑھتے ویڈیو وائرل

گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرنے والے شوبز جوڑے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے ہمراہ بیٹی نورے گاڑی میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں بچی کو آیۃ الکرسی خوبصورت انداز میں پڑھتے دیکھا جاسکتاہے۔ ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں شہروز سبزواری کی جانب سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نورے کو خدا کا بہترین تحفہ قرار دیا گیا۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے بچی کی ویڈیو پر ڈھیروں پیار بھرے پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔