بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اداکارہ کے شوہر 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔

راج کندرا کے خلاف رواں سال فروری میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے تحت تمام تر شواہد اکٹھا کرنے کے بعد راج کندرا کو اس کیس میں بطور مرکزی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا سمیت ان کے ساتھی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک معاہدہ ختم ہوجانے کے سبب ان کی ویڈیوز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا گیا۔