یاسر نواز کی موبائل سے کورونا ٹیون ہٹاکر سورۃ رحمٰن لگانےکی درخواست

ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگی کورونا ٹیون ہٹانے کی درخواست کردی۔
یاسر نواز نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ موبائل فون پر لگی کورونا ٹیون تبدیل کرکے سورۃ رحمٰن کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔

یاسر نواز کی پوسٹ میں ہاتھ جوڑے ایموجیز بھی شیئر کیے گئے تاہم کچھ ہی دیر بعد اداکار نے پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن اس کے باوجود اداکار کی پوسٹ کو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے یاسر نواز کی جانب سے فی الحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔