اداکارہ یاسرہ رضوی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

پاکستانی اداکارہ یاسرہ رضوی اور پروڈیوسر عبدالہادی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یاسرہ رضوی نے نومولود کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ماں بننے کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور اپنے ساتھیوں کی خدمت آپ کا مقصد ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کے بیٹے نے گزشتہ روز صبح 9 بجکر 50 منٹ پر اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ کی جانب سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی، عبدالہادی عمر میں یاسرہ سے 10 برس چھوٹے ہیں، شادی کے وقت یاسرہ کی عمر 34 برس جب کہ عبدالہادی کی عمر 24 برس تھی۔