عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ

پاکستانی مداحوں کو ان گنت سپر ہٹ ڈرامے دینے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پتہ پکڑ رکھا ہے جس پر 9 ملین لکھا ہے، کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

خیال رہے اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام پر کافی زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، یہ ناصرف اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں بلکہ اپنے ڈراموں سے متعلق بھی مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔