’خدا اور محبت 3‘میں اگر انگوٹھی پہننا بھی بھول جاتی تو سین دوبارہ شوٹ ہوتا تھا: سنیتا

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ جہاں ڈرامہ اپنی کہانی اور کاسٹ کی بدولت مداحوں کے دل میں گھر کر چکا ہے وہیں ڈرامے میں موجود ہر سین کے حوالے سے مداحوں میں خاصا تجسس پایا جاتا ہے۔

اداکارہ سنیتا مارشل کے ڈرامے میں سسر کے ساتھ فلمائے گئے سین سمیت کچھ سین میں سر پر دوپٹا رکھنے سے متعلق سوالات کیے جارہے تھے۔ تاہم اب اداکارہ نے اس حوالے سے ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہاں ہم سے غلطی ہوئی، مجھے اور ہدایت کار کو اس بات کا اندازہ بعد میں ہوا۔

سنیتا مارشل نے ہدایت کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار ڈرامے کے ہر کردار حتیٰ کپڑے، جیولری ،جوتوں اور انگوٹھیوں کو لے کر بھی کافی حساس تھے، اگر میں دوران شوٹنگ کوئی انگوٹھی پہننا بھول جاتی تو ہدایت ڈرامے کا سین دوبارہ شوٹ کرواتے۔