پہلی ملازمت 10 سے 11 سال کی عمر میں کی: رباب ہاشم

اداکارہ رباب ہاشم کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی ملازمت 10 سے 11سال کی عمر میں کی۔ معروف اداکارہ حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو مداحوں کو اپنی پہلی ملازمت اور تنخواہ سے متعلق آگاہ کیا۔ رباب ہاشم کاکہنا تھاکہ انہوں نے پہلا آڈیشن 10سال کی عمر میں اسی شو کے لیے دیا تھا جس کے لیے وہ منتخب کرلی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں یاسرہ رضوی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی تنخواہ اس پروگرام سے 3000Bucksلی تھی۔ واضح رہے کہ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
گزشتہ برس بھی اداکارہ نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ میں اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔