حرامانی نے بہو ڈھونڈلی

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے ابراہیم کے لیے 4 سالہ بہو کا انتخاب کرلیا۔

اداکارہ نے بہو کے طور پر البانیہ سے تعلق رکھنے والی4 سالہ بلاگر مرج پیلمبی کا انتخاب کیا ہے، بلاگر انسٹاگرام پر مشہور شخصیات کے انداز کاپی کرنے کے باعث خاصی مشہور ہیں۔

حال ہی میں پیلمبی نے حرا مانی کا حالیہ اسٹائل کاپی کیا تھا اور اسے اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کیا تھا۔بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر البانیہ سے تعلق رکھنے والی بلاگر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا۔

اداکارہ نے اسٹوری میں درج کیا کہ بس ابراہیم بڑا ہوجائے، رشتہ مانگنے آؤں گی، بہت مزاآئے گا ساس بہو مل کر یہی حرکتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ بلاگر اس سے قبل ہالی وڈ شخصیات کے علاوہ پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور نمرہ خان کا اسٹائل بھی کاپی کرچکی ہیں۔