کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، ’فلم دوستانہ 2‘ سے باہر کردیا

بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن نے اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ ورانہ رویےکے سبب فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا۔ فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔

دھرما پروڈکشن نے کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے فلم میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے اسکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم تقریباً 20 دن فلم کی شوٹنگ پر کام کرنے کے بعدکارتک نے اسکرپٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کرن جوہر کی جانب سے کارتک آریان کو انسٹاگرام پر بھی ان فولو کردیا گیا ہے تاہم کارتک اب تک کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر فولو کیے ہوئے ہیں۔