Nomadland نے بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لندن میں ہونے والی برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی آن لائن تقریب میں Nomadland نے بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ NOMADLAND فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کےگرد گھومتی ہےجو معاشی پریشانیوں کےباعث وین میں زندگی گزارتی ہے۔

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز NOMADLAND کی مرکزی اداکارہ فرانسس مک ڈورمنڈ نےاپنےنام کیا جب کہ بافٹا ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم THE FATHER میں ضعیف باپ کا کردارادا کرنےوالے سر انتھونی ہاپکنز نےاپنے نام کیا۔

74 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈزکی اینیمیٹڈ کیٹیگری میں فلم ’SOUL‘ نےاعزاز اپنے نام کیا، شوکےموقع پر ملکہ برطانیہ کے مرحوم شوہر شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔