بشریٰ انصاری کی بہن بھی کورونا کا شکار، اداکارہ کی دعاؤں کی اپیل

پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا سے جنگ لڑ رہی ہیں، برائے مہربانی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں چاروں بہنوں کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ چار چاند سلامت رہیں، آمین۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی وبا اب تک شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کا اپنا شکار بنا چکی ہے۔