بھارتی فلمساز کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کر لی

بھارتی فلمساز و ہدایت کار سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کر لی۔مقامی پولیس کے مطابق ممبئی کے نواحی علاقے اندھیری میں ایک 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی نے خودکو آگ لگا کر اپنی جان لی ۔

یہ واقعہ پیر کی دوپہر پیش آیا اور بدھ کے روز ممبئی پولیس نے اس کے بارے میں باضابطہ معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ ہلاک ہونے والی خواتین میں والدہ کا نام اسمیتا ہے اور بیٹی کا نام سرشتی ہے اور یہ دونوں بالترتیب ہندی فلمساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی تھیں ۔سنتوش کمار نے ‘فرار’ ، ‘رومی: دی ہیرو’ اور ‘آج کی عورت’ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اسمیتا اورسرشتی اندھیری کے ڈی این نگر میں رہتے تھے اور پیر کی دوپہر ، انہوں نے اپنے اپارٹمنٹ میں خود کو آگ لگا لی۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمیتا ایک طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھیں۔اس سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی جیسا اقدام اٹھایا۔ اسی دوران ، سرشتی اپنی والدہ کی بیماری کا صدمہ برداشت نہیں کرسکتی تھیں اور اس نے خود کو بھی ہلاک کردیا تھا۔