میوزک ایوارڈ برِٹ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

برطانیہ کے میوزک ایوارڈز برِٹ 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا۔ نامزدگیوں میں گلوکارہ کیلیسٹ ، دعا لیپا اور آرلو پارکس 3 ،3کیٹگریز میں نامزدگی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سرفہرست تینوں برطانوی فنکاروں نے فیمیل سولو آرٹسٹ اور البم کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔

ٹیلر سوئفٹ اور بی ٹی ایس سمیت کئی غیرملکی فنکار اور میوزک بینڈز کو انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
برِٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد 11مئی کو لندن میں کیا جائے گا۔