دلہن کیلئے چاند توڑ کر لانے کا سین، بھارتی ڈرامہ مذاق بن گیا

ڈراموں سے متعلق بہت سے لوگوں کی مختلف رائے ہو سکتی ہے لیکن حال ہی میں بھارتی ڈرامے کا ایک سین حقیقت کے بالکل برعکس ہونے کے سبب ٹوئٹر پر مذاق بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین ڈرامے کا ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے، کلپ میں عروسی لباس زیب تن کیے دلہن کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جو شخص چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے زمین پر لائے گا میں اسی سے شادی کروں گی۔

ڈرامہ آن ائیر ہوتے ہی یہ کلپ ٹوئٹر پر مذاق بن گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ڈھیروں ایموجیز اور میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیتھرین نامی صارف نے دلہن کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اسی لیے ہم انڈیا سے پیچھے رہ گئے۔ ایک صارف نے لکھا میں ایک ہی وقت میں ہنسنا بھی چاہتی ہوں اور رونا بھی۔ تحسیا نامی صارف نے دلچسپ ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بتاؤ کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں۔