ثناء فخر نے سوشل میڈیا پر اپنے ناقدین کیخلاف ایکشن لے لیا

اداکارہ ثناء فخر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک ان شخصیات میں کیا جاتا ہےجنہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اب اسی وجہ سے اداکارہ نے اپنے ناقدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ثناء نے اپنے ناقدین کو بری خبر سناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ان لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ مجھے آپ لوگوں کے کمنٹس اتنے اچھے لگے کہ میں نے ان کا اسکرین شاٹ لے لیا ہے ۔

ثناء فخر نے بتایا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں کام کرنے والے اپنے ایک قریبی کو ان کمنٹس کے اسکرین شاٹس جمع کرادیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ناقدین کو مشورہ دیا کہ اگر آپ نے یہ کیا ہے کہ تو اپنی حفاظت کریں ۔
خیال رہے کہ ثناء فخر کی اس سے قبل شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر خاصی وائرل ہوئی تھی جس پراداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، پھر اداکارہ نے اس حوالے سے ایک جوابی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔