’ بارہواں کھلاڑی کے بعد بائیو پک میں اداکاری کروں گی‘

سپر اسٹار ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’بارہواں کھلاڑی‘ کے بعد اگلی فلم ’بائیوپک‘ ہوگی جس میں وہ خود اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار ڈیبیو کریں گے؟

ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اپنی اگلی پروڈکشن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی اور ابھی صرف اتنا بتایا کہ جاسکتا ہے کہ ان کا اگلا پراجیکٹ دراصل بائیوپک ہوگا اور فی الحال اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

خیال رہے کہ فلم بارہواں کھلاڑی ماہرہ خان کی پروڈکشن (Soul Fry Film ) کی پہلی فلم ہے اور اس حوالے سے ماہرہ نے نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید انکشاف کیا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں دونوں کی شکر گزار ہوں جو ہمارے لیے فلم میں کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم بارہواں کھلاڑی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور اداکارہ کنزہ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔