جنید جمشید کے چھوٹے بھائی نے منگنی کرلی

معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے چھوٹے بھائی معاذ جمشید نے منگنی کرلی۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معاذجمشید کی جانب سے اپنی اور منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا گیا۔

معاذ جمشید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک نیا آغاز‘۔ خیال رہے کہ مرحوم جنید جمشید اور ان کی اہلیہ 4 سال قبل 7 دسمبر 2016 کو حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔