اجے دیوگن کو رام گوپال ورما فلم میں کاسٹ کیوں نہیں کرتے، ہدایت کار نے بتادیا

ممبئی: بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما نے اداکار اجے دیو گن کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما بالی ووڈ میں جرائم، مافیا اور انڈر ورلڈ گینگز پر فلم بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، ان کی مشہور فلموں میں کمپنی، سرکار اور ستیا سمیت دیگر نام شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں ہدایت کار نے فلم ’کمپنی‘ بنانے کے بعد اجے دیوگن کے ساتھ کام نہ کرنے سے متعلق کہا کہ جب فلم کمپنی بنائی تو اس وقت اجے دیوگن بڑا اسٹار نہیں تھا تاہم فلم ’سنگھم‘ کے بعد اجے کا شمار بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

رام گوپال نے کہا کہ اب اگر اجے دیوگن کو فلم ’کمپنی‘ جیسے کردار دیے جائیں تو میرا نہیں خیال کہ کچھ خاص فرق پڑے گا یا مداحوں کو فلم پسند آئی گی، اور میں جب بھی کسی خاص جینرے کی فلم بناتا ہوں تو یہ باتیں ذہن میں رکھتا ہوں۔