گلوکارہ آئمہ بیگ نے منگنی کر لی

پاکستان کی معروف گلوکار ہ آئمہ بیگ نے اپنے بوائے فرینڈ اور پاکستانی اداکار و ماڈل شہباز شگری سے منگنی کر لی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انگوٹھی ہاتھ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شہباز شگری کے ساتھ منگنی کی اطلاع دی۔

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شہباز شگری کوبھی ٹیگ کیا۔ آئمہ بیگ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کرتے انہی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پرھیں : فردوس عاشق اعوان کا فیشن سینس بہت برا ہے: فیصل سبزواری

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے کئی عرصے سے زبان زدعام ہیں جبکہ ماڈل و اداکار شہباز شگری رواں برس انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آئمہ بیگ کی تصویر کے کیپشن میں بھی آئمہ کے لیے ’بیٹر ہاف‘ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔