منال خان کی منگیتر احسن کیساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو پر تنقید

اداکارہ منال خان پاکستان کی دوسری میرا بنتی جارہی ہیں کیونکہ آئے روز وہ کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ڈراما سیریل ’’جلن‘‘ کے بعد تو ایسا لگتا ہے تنازعات نے منال خان کا دامن ہی پکڑ لیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیٹ پر انتہائی نازیبا انداز میں لیٹی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ان کی بوائے فرینڈ احسن محسن اکرام (جو اب منگیتربن گئے ہیں) کے ساتھ کئی تصاویر سامنے آئی تھیں جن پر لوگوں نے شدید تنقیدکی تھی۔ چند روز قبل منال خان کو اداکار احسن خان کے شو میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال خان سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ طرح پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے لیکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ لوگ شادی سے پہلے ہی منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان اتنی زیادہ نزدیکیوں پر اعتراض کرتے ہوئے دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کررہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ منال خان بہت ولگر ہوتی جارہی ہیں جب کہ ایمن اپنی بہن سے بہت مختلف ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس ویڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہی رہ گیا تھا دیکھنے کے لیے جب کہ کچھ لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔