مداح کی عمران اشرف سے ٹوکری ڈال کر آٹوگراف لینے کی ویڈیو وائرل

اداکار عمران اشرف کا شمار صفر سے سیڑھی چڑھنے والے اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور کچھ عرصہ قبل وہ اپنے انٹرویو میں بھی کیرئیر میں درپیش سخت مشکلات اور جدوجہد کا ذکر کرچکے ہیں ۔ گزشتہ روز عمران اشرف کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے لیے وہ اندرون لاہور کی گلیوں میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تین لڑکیوں کے انکار کے بعد ایک لڑکی نے پسند کیا: عامر خان

جہاں ایک مداح کی جانب سے ٹوکری ڈال کر عمران اشرف سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اس پر عمران اشرف نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے عمارت کے نیچے سے ہی ان کا نام پوچھا اور پھر ٹوکری سے ڈائری نکال کر آٹوگراف دیا۔

ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مداح عمران اشرف کے انتہائی دوستانہ رویے کے قائل ہوتے ہوئے ان کی تعریف کررہے ہیں۔