’محبت کو نہیں نکال سکتے، یہ ہمارے دلوں میں ہے‘

حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔

متعدد صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کو سراہا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ تمام تر قوانین کا اطلاق کریں لیکن آپ محبت کو نہیں نکال سکتے، یہ ہمارے دلوں میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محبت نوجوانی کا سب سے بہترین جُز ہے اور یہ زندگی کو جینے کے قابل بناتی ہے، آپ کسی ادارے سے کہیں زیادہ محبت سے سیکھتے ہیں