سلمان نے شادی کے 33 سال بعد بچپن کے دوست کی اہلیہ کو کیا مشورہ دیا؟

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے 33 سال پرانی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بچپن کے دوست کو شادی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئرکی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دوست سے گلے مل کر اسے مبارک باد دے رہے ہیں۔

کیپشن میں سلمان نے دلچسپ انداز میں بتایا ہےکہ ان کے بچپن کے دوست صادق کی شادی کو 33 سال ہوگئے ہیں، سلمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ بچپن کا دوست مطلب جب میں بچہ تھا۔ سلمان نے اپنے دوست کی اہلیہ ریحانہ کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ان کی وجہ سے یہ شادی کامیاب رہی، ساتھ ہی انہوں نے دونوں کے لیے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

آخر میں سلمان نے شرارتی انداز میں دوست کی اہلیہ ریحانہ کو مشورہ دیا ہےکہ ابھی بھی وقت ہے بھاگ جاؤ۔ ویڈیو کو صارفین اور سلمان کے مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں پسند کیا جارہا ہے۔