ہریتک روشن پریانکا چوپڑا کے معترف

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ‘دی وائٹ ٹائیگر’ ریلیز ہوئی جسے دنیا بھر سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ‘اگنی پتھ’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہریتک روشن نے پریانکا کی فلم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ہریتک روشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم ‘دی وائٹ ٹائیگر’ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوستوں پریانکا اور راج کمار راؤ نے اس فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

علاوہ ازیں ہریتک روشن نے فلم ‘دی وائٹ ٹائیگر’ بنانے والے راحم بہارانی اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔ ہریتک کی جانب سے فلم کی تعریف پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تمہیں فلم پسند آئی ہے۔ خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس اور ان کے گھر والوں نے بھی فلم وائٹ ٹائیگر میں پریانکا چوپڑا کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔