اداکار نیل نیتین نے بچپن میں گووندا کا کردار کس فلم میں ادا کیا؟

بالی وڈ فلم ‘نیو یارک’ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نیل نیتین مکیش نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہوں نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے اداکار گوندا کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ نیل نیتین نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ومل کمار کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم ‘جیسی کرنی ویسی بھرنی’ میں اداکار گووندا کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

نیل نیتین نے بتایا کہ 1989 کی فلم ‘جیسی کرنی ویسی بھرنی’ کی کہانی خاندان اور اس کی اہمیت کے گرد گھومتی تھی۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں آج بھی اس فلم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔