امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا سلمان خان سے اظہار محبت؟

سوشل میڈیا پر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ایک ‘جف’ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے ہونٹوں کی جنبش دیکھ کر صارفین دلچسپ جملے تجویز کر رہے ہیں۔دراصل ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کے ایک گانے کی ‘جف’ویڈیو پوسٹ کی گئی اور چیلنج کیا گیا کہ بتائیں کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں۔

اس پر صارفین کی جانب سے مختلف جملے لکھے گئے تاہم ایک جملہ سب سے زیادہ وائرل ہوا جسے خاص کر جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بڑی تعداد میں پسند اور ری ٹوئٹ کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے جف ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹیلر سوئفٹ اس میں ‘ آئی لو یو سلمان خان’ کہہ رہی ہیں۔اس کمنٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا اور سے بڑی تعداد میں لائیک مل رہے ہیں۔