والد کے ایک تحفے نے میری زندگی بدل دی: شروتی ہاسن

بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ انہیں والد نے 18 سال کی عمر میں ایک تحفہ دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی ۔

اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی 35 ویں سالگرہ پر اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ 18 سال کی عمر میں والدکمل ہاسن نے میوزک بنانے کے لیے مجھے اپنا پہلا کمپیوٹر اور کی بورڈ تحفے میں دیا جس کے باعث میوزک میری زندگی کا خاص حصہ بن گیا، اس کے بعد میں نے لکھنے ،گانے اور کمپوزنگ کی ٹریننگ کا آغاز کیا۔

اداکار نے بتایا کہ میری 30 ویں سالگرہ کی تقریب ایک بہت بڑی تقریب تھی، بصورت دیگر میری ہر سالگرہ بہت سادہ سی ہوتی ہے ۔ شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے دن جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ مزیدار کیک ہیں، میں کھانے کی شوقین ہوں اس لیے اچھے کھانے مجھے خوش کردیتے ہیں۔