ہاجرہ یامین کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ایک بار پھر آگ بگولا

کچھ ہی سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دینے والی پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین ابتداء ہی سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت تعریفیں سمیٹتی آئی ہیں تاہم اب ایک بار پھر بولڈ فوٹو شوٹ پر ہاجرہ یامین کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

ماڈرن اور بولڈ اداکارہ ہاجرہ یامین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے روز مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ہاجرہ یامین کی حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ مداح اداکارہ سے خاصے خفا ہیں۔

اداکارہ تصاویر میں مختصر سیاہ لباس کے ہمراہ سیاہ کوٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر تبصرہ کرتے ایک صارف کا کہنا ہے کہ بیچاری چھت پر جاکر چھچھورا پن کرتی ہے، کورونا کا افسوس ہے اللہ کا نہیں۔

اداکارہ کے فوٹو شوٹ پر ایک اور صارف کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بیچاری کے پاس کبھی بھی ٹراؤزر خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے میرا دل توڑ دیا ایسے کپڑے پہن کر۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو مختصر لباس زیب تن کیے تصاویر وائرل ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔