یہ کس مشہور بھارتی اداکارہ کی تصویر ہے؟

کیا آپ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون سی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟ اگر اب بھی آپ نہیں پہچان سکے تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ جیکلین فرنینڈز نے اپنی بچن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو کہ شاید کسی دستاویز میں چسپاں تصویر لگ رہی ہے۔ اس تصویر میں اداکارہ جیکلین فرنینڈز نے بالوں میں ہاف پونی ٹیل بنائی ہوئی ہے اور ساتھ ہی وائٹ شرٹ کے اوپر ڈینم ڈنگری اسٹال کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔

جیکلین فرنینڈز کی بچپن کی اس خوبصورت تصویر کو ان کے مداحوں اور ساتھی اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔