ادشاہ کے کنسرٹ میں پولیس آگئی، ’اب کرلے ہینڈ‘

بھارت کے مشہور ریپر ‘بادشاہ‘ نے ایک ایسے واقعے سے پردہ اٹھا یا ہے جہاں ان کے کنسرٹ میں پولیس پہنچ گئی تھی۔ حال ہی میں کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں بادشاہ اور گلوکار سکھبیر نے شرکت کی ہے۔

اس پرومو میں بادشاہ نے ایک سوال پر بتایا کہ دہلی میں ایک شو کے دوران گانا ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘ گارہا تھا تو اس لائن پر پہنچا کہ ’آنٹی پولیس بلالے گی تے یار تیرا کرلے گا ہینڈل ‘ ا ُدھر واقعی پولیس پہنچ گئی تو مجمع میں سے آواز آئی کہ ’اب کرلے ہینڈل‘۔

اسی شو کے ایک اور پرومو میں ’بادشاہ‘ سے سوال کیا گیا کہ انہیں کب خیال آیا کہ تن ریپ کرسکتے ہو؟ ا س پر بادشاہ نے جواب دیا کہ ’جب مجھے پتا چلا کہ میں گا نہیں سکتا۔