ماضی کے لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 41 ویں برسی

لاہور: موسیقی کی دنیا کے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کی آج 41 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دن کی مناسبت سے ان کے صاحبزادے عارف لوہار کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے ایک نواحی گائوں میں پیدا ہوئے، انہوں نے کم عمری سے گلوکاری کا آغاز کیا۔ عالم لوہار کو چمٹا بجانے اور آواز کا جادو جگانے میں کمال کا فن حاصل تھا۔ عالم لوہار تین جولائی 1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔