انوشکا اور ویرات کیلئے عالمی وبا رحمت ثابت ہوئی، لیکن کیسے؟

بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں اور جنوری میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انوشکا شرما نے معروف فیشن جریدے کے لیے حال ہی میں فیشن شوٹ کروایا ہے اور جریدے کے سرورق پر موجود اپنی تصویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔

جریدےکو دیےگئے انٹرویو میں انوشکا نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کو اپنے لیے رحمت قرار دیا۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویرات کوہلی گھر پہ تھے اور ہم دونوں کے گھر پہ ہونے کے باعث کسی کو پتہ نہں چل سکا کہ میں امید سے ہوں جب تک کہ ہم نے اس کا اعلان نہیں کیا۔

اداکارہ کے مطابق وہ دونوں صرف ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھر سے نکلتے تھے اور سڑکیں خالی ہونے کے باعث ہمیں کوئی دیکھ بھی نہیں پایا، اسی طرح فلم سے متعلق بعض کام بھی ویڈیو کانفرنس پر کیے اور حمل کے آغاز میں ہم یہ خبر چھپانے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی اور انوشکار شرما آخری مرتبہ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ہمراہ فلم زیرو میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔