رندھیرکپور بھتیجے رنبیر اور عالیہ کی منگنی کی خبروں پر بول پڑے

بالی وڈ اداکار رنبیرکپور کے انکل اور سینیئر اداکار رندھیرکپور نے اپنے بھتیجے اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی منگنی کے حوالے سے زیرگردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔ ویسے تو رنیبر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے سرگرم ہیں تاہم بھارتی میڈیا میں حال ہی میں خبریں گرم تھیں کہ دونوں آج منگنی کررہے ہیں۔

نئے سال کی شروعات سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو کپور خاندان کے ہمراہ ائیرپورٹ پر دیکھا گیا اور رنبیر کپور کو ائیرپورٹ پر والدہ نیتو کپور، بہن ردھما کپور اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا گیا جب کہ اس موقع پر عالیہ بھٹ ،ان کی والدہ سونی رازدان اور ان کی بہن شاہین بٹ بھی موجود تھیں ۔

کہا جارہا تھا کہ یہ تمام لوگ منگنی کی رسم میں شرکت کے لیے راجستھان جارہے ہیں جہاں آج عالیہ اور رنبیر کی منگنی کی رسم ایک ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ رندھیرکپور نے تمام خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالیہ اور رنبیر کی آج منگنی ہوتی تو وہ اور ان کا خاندان بھی ان کے ساتھ راجستھان ہوتے، وہ لوگ چھٹیاں منانے اور نئے سال کے جشن کے لیے راجستھان گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ندھیر کپور اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے والد ہیں اور رنبیر کپور کے والد آنجہانی رشی کپور کے بڑے بھائی ہیں۔