شادی کی 15 ویں سالگرہ پر عامر خان کا اہلیہ کیلئے گایا رومانوی گیت وائرل ہوگیا

بالی وڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے شادی کی 15 ویں سالگرہ منائی۔ بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار عامر خان کی پہلی شادی میں ناکامی کے بعد دوسری شادی کرن راؤ سے کی اور ان سے ایک بیٹا ہے۔

اداکار نے خاندان کے ہمراہ شادی کی 15 ویں سالگرہ بھارتی گجرات کے گر نیشنل پارک میں منائی جہاں ان کی پہلی بیوی سے جواں سال بیٹی ارا خان بھی موجود تھی۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ نے شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس دوران عامر خان نے اہلیہ کیلئے گیت بھی گائے۔ شادی کی سالگرہ کے موقع پر عامر خان کی جانب سے اہلیہ کیلئے گایا رومانوی گیت’تم بن جاؤں کہاں‘ وائرل ہورہا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔