’تواڈا کتا ٹومی، ساڈا کتا ،کتا؟‘، شہناز کے ڈائیلاگ پر مشہور شخصیات ڈانس کرنے لگیں

بھارت کے مشہور شو’بگ باس‘ کے رواں سال کے 13 ویں سیزن میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل نے بھی شرکت کی اور وہ رنر اپ رہیں۔

شو میں ان کے کچھ ڈائیلاگز کو میوزک کمپوزر یش راج مکھاٹے نے ری مکس کیا اور پھر یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں شہناز گل کے ڈائیلاگ ’کیا کروں میں مرجاؤں، میری کوئی فیلنگ ہی نہیں ہے، تمہاری فلینگ تمہاری، تواڈا کتا ٹومی، ساڈا کتا، کتا؟‘ کو شاہ رخ خان کی فلم ’محبتیں‘ کے ایک سین اور میوزک کے ساتھ بنایا ہے اور اب اس ویڈیو پر مشہور شخصیات اپنے کتوں کے ہمراہ رقص کررہی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹر شکیھر دھو ن نے اپنے کتوں کے ساتھ اسی ڈائیلاگ پر رقص کتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی نے بھی اس ڈائیلاگز پراداکاری کی تھی۔ یوٹیوب پر میوزک کمپوزر یش راج مکھاٹے کی ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔