اسرا بلگیچ پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی شخصیات میں شامل

ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان سرچ انجن گوگل میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سرچ انجن گوگل نے ان شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جنہیں پاکستان میں پورا سال سرچ کیا جاتا رہا۔

ماروی سرمد سماجی کارکن ماروی سرمد کو رواں سال پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

عظمیٰ خان اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان رواں سال کے وسط میں جن کے گھر پر چند خواتین کی جانب سے حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ انہیں گوگل پر پاکستانیوں نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

جوبائیڈن نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو پاکستانی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کرتے رہے۔

علیزے شاہ اداکارہ علیزے شاہ پاکستانی میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چوتھی شصخیت ہیں۔ رواں سال ان کے دو ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ اور’’میرا دل میرا دشمن‘‘ بہت مقبول ہوئے۔ اس کے علاوہ ان کا تصاویر لیک اسکینڈل میں بھی نام سامنے آیا تھا۔

حریم شاہ متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ بھی رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں۔ فہرست میں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

مناہل ملک ایک اور پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کو بھی پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ رواں سال اگست میں مناہل ملک کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

فلک شبیر رواں سال اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فلک شبیر اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں انہیں بھی لوگوں نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

عاصم اظہر گلوکار عاصم اظہر کو گوگل پر پاکستانیوں نے آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔

اسرا بلگیچ ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں گوگل کی سرچ لسٹ میں نویں نمبر پر آئی ہیں۔ یعنی اسرا بلگیچ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں نویں نمبر پر شامل ہیں۔

سارہ خان اداکارہ سارہ خان گوگل کی فہرست میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسویں نمبر پر ہیں۔