ٹائیگر شروف کی 10فٹ اونچی کِک سے مداح حیران، گرل فرینڈ نے کیا کہا؟

بالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے 10فٹ اونچی لات (کِک) لگا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
بالی وڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نےبہت کم وقت میں اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں اور مارشل آرٹ مہارت سے فلمی دنیا میں نام بنایا ہے، انہوں نے حال ہی میں جمناسٹک سیشن کے دوران لگائی جانے والی 10 فٹ اونچی کِک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹائیگر شروف کو الٹی قلابازی کھاتے ہوئے 10 فٹ ہوا میں بلند ہوکر کک لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ ٹائیگر نے لکھا ہےکہ ’10 فٹ، میرے خیال میں اب چھت اونچی کرنے کا وقت آگیا ہے’۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ٹائیگرکے مداحوں کی جانب سے انتہائی پسندیدگی کے ساتھ حیرانی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ٹائیگرکی والدہ آئشہ دت نے پوسٹ پر پسندیدگی اور پیار کا اظہار کیا ہے اور ان کی گرل فرینڈ دیشا پٹانی نے اسے ناقابل یقین اور انتہائی حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ خیال رہےکہ ٹائیگر شروف اکثر مارشل آرٹ اور جمناسٹک پریکٹس سیشن کے دوران لگائی گئی کِکز اور قلابازیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔