ہالی ووڈ فلم ’’ریڈمپٹیشن ڈے‘‘8جنوری 2021ء کو ریلیز ہو گی

یرغمالیوں کو چھڑانے کیلئے امریکی بحریہ کا آپریشن موت اور زندگی کے خوف ناک کھیل میں بدل گیا۔داستان ہے ہالی وڈ فلم’’ ریڈمپٹیشن ڈے ‘‘کی جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیاگیاتھا۔

8جنوری 2021ء کو ریلیز ہو گی‘یرغمالیوں کی کہانی جس میں دور ایک ایسی جگہ پر جہاں کسی کی آمد نہ ہو وہاں یرغمالیوں کو رکھا گیا ہے اور اب امریکی بحریہ انہیں چھڑانے کے لیے کمرکس چکی ہے۔ ہر لمحہ خوف اور موت کا راج ہے لیکن اغوا کرنے والے بھی مقابلے پر اترے ہوئے ہیں۔ کون ہوگا کامیاب اور کون ناکام اس کا علم ہوگا اگلے سال8 جنوری کو ہوگا۔