7th Sky انٹر ٹینمنٹ ایک اور لواسٹوری ’’میں اگر چپ ہوں‘‘ پیش کررہا ہے

7th Sky انٹر ٹینمنٹ پاکستان میںسب سے بڑا خودمختار پروڈکشن ہائوس ہے جو ایک مرتبہ پھر محبت اور پچھتاوے کی خوبصورت داستان لے کر آیا ہے۔’میں اگر چپ ہوں’کے عنوان سے یہ ڈرامہ 23نومبر سے روزانہ شام 7.00بجے جیو انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جائے گا۔’میں اگر چپ ہوں’ ایک لڑکی ایمان کی کہانی ہے جس کو اس کا شوہر ذیشان، جو اس کا کزن بھی ہے، دھوکہ دیتاہے ۔

وہ اس کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر چلاجاتا ہے اور کچھ عرصے بعد اس توقع پر واپس آتا ہے کہ اس کی سابقہ بیوی اس کو معاف کردے گی۔محبت اور دھوکہ دہی کے اس ڈرامے کی ہدایات علی اکبر نے دی ہیں جب کہ اس کی رائٹرز ہیں ارم وصی اور صائمہ وصی۔ اس میں فاطمہ آفندی ایمان کا کردار اداکررہی ہیں اور دیگر فنکاروں میںعقیل چودھری بطور احد، حماد فاروقی بطور ذیشان، سحرش خان بطور سحرش، ندا ممتاز بطور طاہرہ، عائشہ گل بطور شمیم، خلیفہ سجیرالدین بطور مبشر، ساجدہ سید بطور بی جان، فرحان علی آغا بطور عالم، سمیّہ بخش بطور شفاء اور یاسرشورو عاطف کے طور پر کام کررہے ہیں۔

کبھی نہ رکنے والا7th Sky انٹرٹینمنٹ کا جادو ، پروڈکشن کے استادعبداللہ کادوانی اور اسدقریشی کی سربراہی میں اس وقت ہمارے ٹیلیویژن اسکرینز پر راج کررہا ہے جس نے مقبول ستاروں پر مبنی پروگرام پیش کئے ہیں جن میں بندھے اک ڈورسے، رازِالفت، مہر پوش اور فطرت شامل ہیں۔گزشتہ دہائی سے مقامی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میںسرفہر ست 7th Sky انٹرٹینمنٹ دوسروں سے بلند تر ہے جس کا اندازہ ان کی بڑی تعدا د میںپروڈکشنز سے ہوتا ہے اور جس نے کبھی نا امید