پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی سے اداکارہ میرا نہال

لاہور: اداکارہ میرا کو پنجاب پولیس کی خوش اخلاقی اور رویہ نے خوشی سے نہال کردیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کام کے سلسلے میں تھانہ ڈیفنس آئی جہاں دو پولیس افسران نے بہت اچھے طریقے سے برتاؤ کیا، میری درخواست وصول کی یہاں آکر مجھے ایسا لگا کہ پنجاب پولیس واقعی بدل رہی ہے، دونوں افسران نے میری بات کو انتہائی دلچسپی اور اچھے انداز میں سنا جس پر میں پولیس افسران کی نہایت مشکور اور شکر گزار ہوں۔