ڈوین جانسن نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

نیویارک: مشہور و معروف امریکی ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے اپنے مداحوں کو ایک بہت بڑی خوشخبری سنادی جس سے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی بیچینی بڑھ گئی ہے۔اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ڈوین جانسن نے بتایا کہ ان کی نئی فلم (ریڈ نوٹس ) کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے فلم کے کریو ممبرز سے اظہارخیال بھی کیا جس کی وڈیو بھی انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اپنے پیغام میں ڈوین جانسن نے فلم کے کریو ممبرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم سے جڑے تمام لوگوں کو اپنے گھر والوں کی طرح سمجھتا ہوں جنہوں نے اپنے اہلخانہ کو دیئے جانے والے وقت کی قربانی دے کر ہمارے ساتھ کام کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ فلم کی شوٹنگ میں شامل تمام لوگوں نے کورونا کی صورتحال میں سخت جنگ لڑی اور مسلسل کام کیا۔

ڈوین جانسن نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ میں 800 سے زائد کریو ممبرز شامل تھے جبکہ 2ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ ہر ہفتے کئے گئے اور کچھ ماہ کا قرنطینہ بھی کیا گیا۔ریسلر اور ہالی وڈ اداکار نے فلم کی ٹیم سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اور انکے اہلخانہ کورونا سے متاثر ہوئے اس لئے وہ بیماری کی شدت سے آگاہ ہیں۔انہوں نے فلم کی شوٹنگ میں شامل تمام لوگوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہیں تمام کریو ممبرز پر فخر ہے۔
ڈوین جانسن ماضی میں فلم کی شوٹنگ اور سیٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں۔ڈوین جانسن کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کو اسی سال نومبر میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی پابندیوں اور لاک ڈاو?ن کی وجہ سے اب فلم 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں ڈوین جانسن کے ساتھ دیگر کاسٹ میں ریان رینولڈس اور گیل گیڈوٹ شامل ہیں۔