بشریٰ انصاری کی بیٹی نے دوسری شادی کرلی

کراچی : سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نے امریکا میں نکاح کرلیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ بشیر (بشریٰ انصاری) کی بیٹی دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ دوسری شادی سے متعلق میرا انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے کے آگاہ کیا اور جس پر صارفین کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھی بھیجے گئے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے موجودہ شوہر اور سابقہ شوہر سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں میرا انصاری نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔