ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے باعث صنم ماروی ہسپتال داخل

رواں برس کے آغاز میں شوہر حامد خان سے خلع حاصل کرنے والی گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا۔گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں، جس وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا۔
صنم ماروی کے مطابق ان کی حالت خراب ہونے کے باعث انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔صنم ماروی نے ہسپتال سے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں بستر پر لیٹے ہوئے اور ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ چند دن قبل ان کے بیٹوں مصطفیٰ اور ورد علی کی سالگرہ تھی مگر وہ ایسے موقع پر بھی ان سے دور تھے، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوئی۔

صنم ماروی اور حامد خان کے درمیان خلع ہوگئی تھی میرے بیٹے کا سکول بند کروا کر اسے گلوکاری پر لگادیا گیا جس وجہ سے وے ڈپریشن کا شکار ہیں-صنم ماروی نے لکھا کہ اس سے زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ ان کے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کرواکر انہیں گلوکاری پر لگادیا گیا ہے، جس وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔صنم ماروی کی جانب سے ہسپتال سے تصاویر شیئر کیے جانے اور اپنی بیماری کا بتائے جانے پر ان کے مداح پریشان ہوگئے اور انہوں نے ان کی مکمل صحت یابی کی دعائیں کیں۔بعد ازاں صنم ماروی نے فیس بک پر لائیو ویڈیو کے دوران ڈپریشن اور انزائٹی کے مسائل پر کھل کر بات کی اور صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔