علی ظفر’ نمل نالج سٹی’ کے ایمبیسڈر مقرر

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو ملک کے پہلے نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی ’نمل نالج سٹی‘ کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں علم کلیدی کردار ادا کرتاہے۔

علاوہ ازیں گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے مختلف پوسٹس کیں اور نالج سٹی کا سفیر مقرر ہونے کا اعلان کیا۔