پاکستانیوں کی مقبول ترین شخصیت کے ساتھ حریم شاہ کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر

معروف پاکستان ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک مرتبہ پھر سے دبنگ اینٹری مار دی ہے کیونکہ ان کی معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور ساتھ انہوں نے سرخ رنگ کی جوتی پہن رکھی ہے جبکہ ہمایوں سعید ہلکے آسمانی رنگ کی شرٹ پہنے اور جیبوں میں ہاتھ ڈالے سیدھے کھڑے ہیں.

ویڈیو سے محسوس ہوتاہے کہ دونوں ایک خوبصورت تصویر کیلئے پوز دے رہے ہیں ، اس موقع پر حریم شاہ اور ہمایوں سعید کے درمیان مختصر لفظوں کا تبادلہ بھی ہوتاہے ۔ہمایوں سعید کو حریم شاہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنوانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ،سوشل میڈیا پر اس وقت اس ویڈیو کو ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کیاہے۔